QR CodeQR Code

آغا سید عابد حسین حسینی کا فلسطین و شام کی تازہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

27 Dec 2024 12:27

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر تبیان قرآنک ریسرچ سینٹر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام کی موجودہ صورتحال سے مقاومتی محاذ کو دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے بلکہ آئندہ ایام کا انتطار کرنا چاہیئے، شامی عوام قیام کرینگے، جو اطمینان بخش ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی مقاومتی محاذ آج پورے عالم اسلام کیلئے برسر پیکار ہے۔


مولانا آغا سید عابد حسینی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ جموں و کشمیر تبیان قرآنک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ہیں اور سرینگر میں امام جمعہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آغا سید عابد حسینی مذہبی و سیاسی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، شام کے موجودہ تشویشناک حالات، یمن کی استقامت اور ساتھ ہی ساتھ پاراچنار میں اہل تشیع پر ظلم و جبر اور اسلاموفوبیا کے تحت بھارتی مسلمانوں پر زد و کوب کے حوالے سے مولانا آغا سید عابد حسینی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ پاراچنار واقعات انسانیت کیلئے جگر سوز اور ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال سے مقاومتی محاذ کو دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے بلکہ آئندہ ایام کا انتطار کرنا چاہیئے، شامی عوام قیام کریں گے، جو اطمینان بخش ثابت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی مقاومتی محاذ آج پوری عالم اسلام کیلئے برسر پیکار ہے۔ مولانا آغا سید عابد حسینی نے کہا کہ شامی عوام کو بھی یمنی عوام کے نقش قدم پر چل کر مقاومت محاذ کو جاری رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی خلاف سازشیں اور منصوبے زیادہ دیر چلنے والے نہیں ہیں۔ مولانا آغا سید عابد حسینی کا کہنا تھا کہ بھارت کا اصل تابناک چہرہ مسخ کرکے آر ایس ایس اور بی جے پی کو سامنے رکھا جا رہا ہے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔
 قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1180760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1180760/ا-غا-سید-عابد-حسین-حسینی-کا-فلسطین-شام-کی-تازہ-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com