علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی سے شہداء چوک کوئٹہ کے دھرنے سے متعلق خصوصی گفتگو
25 Dec 2024 23:43
اسلام ٹائمز کے نمائندے نے علامہ محمد موسیٰ حسینی سے شہداء چوک کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے میں خصوصی گفتگو کی۔ علامہ موسیٰ حسینی نے اس موقع پر کہا کہ پاراچنار کے عوام کیلئے گذشتہ 80 روز سے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ وہاں خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت ہر پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاراچنار کے عوام کے حق میں سڑکوں پر نکلے اور ذمہ داران سے مطالبہ کرے کہ پاراچنار کے عوام کو انکے آئینی حقوق دیئے جائیں۔
علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے رہنماء اور کوئٹہ میں متعدد مراجع کرام کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایم فل کی ڈگری فلسفہ اسلامی میں اور پی ایچ ڈی کی ڈگری عرفان اسلامی میں حاصل کی۔ وہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی۔ وہ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے غرض سے 1996ء کو کراچی چلے گئے اور وہاں مدرسہ المہدی میں شیخ سلیم صاحب کی شاگردی میں دین کے بنیادی علوم حاصل کئے۔ سن 2000ء میں انہوں نے قم المقدس کا رخ کیا اور دین اسلام کا علم حاصل کرتے رہے۔ وہ 2020ء کو کوئٹہ واپس آئے، مسجد خاتم الانبیاء کے امام جماعت کا عہدہ سنبھالا اور نور الولایہ کے نام سے اسلامی امور پر کام کرنے والے ادارے کی بنیاد رکھ کر دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔
اسلام ٹائمز کے نمائندے نے علامہ محمد موسیٰ حسینی سے شہداء چوک کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے میں خصوصی گفتگو کی۔ علامہ موسیٰ حسینی نے اس موقع پر کہا کہ جان و مان کا تحفظ ہر پاکستانی کا بنیادی و آئینی حق ہے۔ پاراچنار کے عوام کیلئے گذشتہ 80 روز سے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ وہاں خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت ہر پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاراچنار کے عوام کے حق میں سڑکوں پر نکلے اور ذمہ داران سے مطالبہ کرے کہ پاراچنار کے عوام کو انکے آئینی حقوق دیئے جائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1180478