QR CodeQR Code

پاراچنار کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کیلئے گلگت میں دھرنے کا آغاز

25 Dec 2024 22:49

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان غلام عباس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں انسانی المیہ جنم کے رہا ہے، وہاں کے لوگ تین ماہ سے محصور ہیں، سو کے قریب بچے ادویات نہ ملنے سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، لیکن ریاست خاموش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کا فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ پاراچنار کیخلاف ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی دھرنے شروع ہوگئے ہیں۔ گلگت میں شہید ضمیر عباس چوک پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے دھرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔ بدھ کی سہ پہر کو شہید ضمیر عباس چوک پر دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر منتظمین نے اعلان کیا کہ جب تک پاراچنار کے مظلومین کی دادرسی نہیں ہوتی، دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان غلام عباس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں انسانی المیہ جنم کے رہا ہے، وہاں کے لوگ تین ماہ سے محصور ہیں، سو کے قریب بچے ادویات نہ ملنے سے جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن ریاست خاموش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کا فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1180472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1180472/پاراچنار-کے-مظلومین-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-گلگت-میں-دھرنے-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com