QR CodeQR Code

پاراچنار میں ڈھائی ماہ سے سڑکوں کی بندش کےخلاف دھرنا چھٹے روز بھی جاری

25 Dec 2024 20:11

تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل حسین نے بتایا کہ راستوں کی بندش کے باعث شہری خوراک اور علاج کی سہولیات سے محروم ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاج کی سہولیات نہ ملنے کے باعث 100 سے زائد بچے دم توڑچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیرپختونخوا کے شہر پارا چنار میں ڈھائی ماہ سے راستوں کی بندش کے خلاف دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل حسین نے بتایا کہ راستوں کی بندش کے باعث شہری خوراک اور علاج کی سہولیات سے محروم ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاج کی سہولیات نہ ملنے کے باعث 100 سے زائد بچے دم توڑچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کرم ایجنسی نے کہا کہ قیام امن اور عوامی مشکلات میں کمی کے لیے گرینڈ جرگے کے مذاکرات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1180451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1180451/پاراچنار-میں-ڈھائی-ماہ-سے-سڑکوں-کی-بندش-کےخلاف-دھرنا-چھٹے-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com