QR CodeQR Code

کوئٹہ، پاراچنار کے عوام کی حمایت میں احتجاجی دھرنے کا آغاز

25 Dec 2024 18:55

اسلام ٹائمز: پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاراچنار کے مسئلے کے حل تک احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔


رپورٹ: اعجاز علی

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی دھرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہداء چوک علمدار روڈ کے مقام پر مجلس وحدت مسلمین کی کال پر احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں مجلس علمائے مکتب اہلبیت، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں، مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات اور عوام سمیت خواتین و بزرگ موجود ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاراچنار کے مسئلے کے حل تک احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1180444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1180444/کوئٹہ-پاراچنار-کے-عوام-کی-حمایت-میں-احتجاجی-دھرنے-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com