سرکٹے مظلوم شہداء کے جنازوں کے ساتھ پاراچنار میں احتجاج
24 Dec 2024 17:39
اسلام ٹائمز: شہداء کی تشیع جنازہ آج 24 دسمبر کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ادا کی گئی، جسکے بعد ہزاروں شرکاء نے ریلی کی صورت میں پریس کلب تک احتجاج کیا۔ ریلی سے قومی عمائدین تحریک حسینی کے رہنماء حاجی عابد حسین، سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش، قائم مقام پیش امام علامہ نور حسین نجفی اور علامہ سید عالم شاہ نے خطاب کیا۔
رپورٹ: ایس این حسینی
پرسوں 22 دسمبر کو مین شاہراہ پر پشاور سے پاراچنار آنے والے مسافروں کو اوچت کے مقام پر طالبان نواز شرپسند قبائل نے پکڑنے کے بعد بہیمانہ طریقے سے ذبح کر دیا، ان کی لاشوں کو گاڑیوں سے گھسیٹا اور اپنی اس پوری بربریت کی ویڈیو بھی بنائی۔ ان مظلوم شہداء کے جنازے کل 23 دسمبر کو شام پانچ بجے علی زئی میں حوالے کئے گئے۔ شہداء کی تشیع جنازہ آج 24 دسمبر کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد ہزاروں شرکاء نے ریلی کی صورت میں پریس کلب تک احتجاج کیا۔ ریلی سے قومی عمائدین تحریک حسینی کے رہنماء حاجی عابد حسین، سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش، قائم مقام پیش امام علامہ نور حسین نجفی اور علامہ سید عالم شاہ نے خطاب کیا۔ باقی تفصیلات ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1180161