شدید ترین سردی کے باوجود پاراچنار میں 5 روز سے دھرنا جاری
24 Dec 2024 16:22
ضلع میں ابتر صورتحال کے خلاف شہریوں کی جانب سے شدید سرد موسم میں پاراچنار میں پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے کشیدگی پر فوری قابو پانے اور حالات معمول پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے جب کہ شہریوں کی جانب سے شدید سرد موسم میں بھی 5 روز سے دھرنا جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں لوئر کرم میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے سڑکیں اور ٹرانسپورٹ بند ہے، راستوں کی بندش کی وجہ سے علاقے میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت برقرار ہے۔ ضلع میں ابتر صورتحال کے خلاف شہریوں کی جانب سے شدید سرد موسم میں پاراچنار میں پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے کشیدگی پر فوری قابو پانے اور حالات معمول پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1180157