ایم ڈبلیو ایم کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کا کرم کی صورتحال پر انٹرویو
24 Dec 2024 17:23
ایم ڈبلیو ایم کے رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے انکشاف کیا کہ پندرہ روز سے شیعہ سنی جرگے کو آپس میں ملنے نہیں دیا جا رہا، جان بوجھ کر راستے بند کیے گئے ہیں، تاکہ لوگ بھوک پیاس سے مجبور ہوکر انہیں اسلحہ جمع کرائیں، اہم سوال یہ ہے کہ اگر اسلحہ جمع کرا دیا گیا تو کیا حکومت پاراچنار کے لوگوں کو تحفظ دے سکے گی۔؟
انجینئر حمید حسین کا تعلق کرم ایجنسی پاراچنار سے ہے، سول انجینئر ہیں، 1990ء میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، 1993ء میں ہائی وے کو جوائن کیا، مختلف منصوبوں پر کام کیا، لواری ٹنل کا 90 فیصد سے زیادہ کام انہوں نے کیا۔ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔ سینیئر صحافی نادر بلوچ نے ضلع کرم کی تازہ صورتحال پر ان سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1180097