یوم خواتین و یوم میلاد حضرت فاطمۃ الزہراءؑ پر کانفرنس
23 Dec 2024 21:33
اسلام ٹائمز: علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جاری بدترین نسل کشی کو ایک سال نہیں بلکہ 75 برس ہوچکے ہیں۔ یہ ظلم طوفان الاقصیٰ کا ردعمل نہیں بلکہ اسرائیل اور مغرب، بالخصوص امریکہ اور برطانیہ کی نسل پرستانہ اور استعماری سوچ کا نتیجہ ہے۔ یہ شاید واحد نسل کشی ہے، جو ٹی وی پر لائیو دکھائی جا رہی ہے اور اربوں لوگ دیکھ رہے ہیں، لیکن اس ظلم و ستم کے آگے یا تو بے بس ہیں یا خاموش تماشائی۔ دراصل یہ سب قید میں ہیں اور اگر آزاد ہیں تو وہ صرف غزہ کے مظلومین ہیں۔ انکے جسم قید میں ہیں لیکن انکی روحیں آزاد اور عظیم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ روحیں یونہی آزاد نہیں ہوگئیں بلکہ انکی پرورش کی گئی ہے، انہیں آزادی اور جوانمردی کی لوریاں سنا کر پالا گیا ہے۔
رپورٹ: تصور حسین شہزاد
یوم ولادت باسعادت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا، یوم تکریم مادر، یوم خواتین اور یوم تاسیس جامعہ ام الکتاب کی مناسبت سے سالانہ کانفرنس بعنوان "مادران غزہ – پیروان سیدہ" جامعہ ام الکتاب میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے ممتاز علمی، دینی، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں خواتین شریک ہوئیں۔ مقررین میں ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، خانم طیبہ نقوی، ڈاکٹر لبنی ظہیر، ڈاکٹر سمیرا بتول نقوی، ڈاکٹر عظمی عاشق، پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، وجیہہ مشہدی، آسیہ ارشد، انیلہ محمود، فاطمہ خورشید، پروفیسر نرید فاطمہ، حافظہ سحر عنبرین، عمرانہ مشتاق، ڈاکٹر معصومہ محمود، ڈاکٹر عظمیٰ امتیاز، حافظہ بشریٰ ملک، حمیرا طیبہ و دیگر شامل تھیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1180016