جماعت اہل حرم کے زیراہتمام بارہویں خاتون جنت کانفرنس
23 Dec 2024 13:40
کانفرنس کے مقررین کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج جناب سیدہ کی سیرت پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں باہمی وحدت کو فروغ دینا ہوگا، اہل سنت میں جہاں میلاد النبیﷺ منایا جاتا ہے، وہیں میلاد جناب سیدہ بھی منایا جانا چاہیئے۔
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل حرم پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان بارہویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس کا انعقاد جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں ہوا، جسکی صدارت جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کی۔ اس کانفرنس کے مہمانان خصوصی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ ایم ڈبلیو ایم اور صاحبزادہ محمد عدنان قادری صوبائی وزیر مذہبی امور کے پی تھے۔ کانفرنس میں صاحبزادہ سلطان احمد علی دربار عالیہ حضرت سلطان باہو، علامہ شبیر حسن میثمی جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک، علامہ محمد طیب قریشی، ملک غلام مصطفیٰ مسلم لیگ قاف، علامہ قاضی ظفر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل، پیر عتیق الرحمان، ڈاکٹر شمش الرحمن شمس، مفتی محمد شفیع جے یو آئی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1179939