پی ٹی آئی کے رہنماء ایڈووکیٹ شعیب شاہین کا موجودہ سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
18 Dec 2024 20:09
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کی رات تحریک انصاف کے کارکنوں پر ریاست نے قہر نازل کیا، دشمنوں جیسا سلوک کیا، لائیٹیں بجھا کر چن چن کر نشانہ بنایا گیا، بارہ شہداء کا ڈیٹا آگیا ہے لیکن درجنوں اب بھی مسنگ ہیں، جن کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ ریاست ظلم پر باقی نہین رہ سکتی، اسٹیبملشمنٹ کو آئین و قانون کے تابع ہونا پڑے گا۔
شعیب شاہین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ہیں، سابق صدر اسلام آباد بار کونسل بھی رہ چکے ہیں، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر بھی رہے ہیں، عمران خان کے بیشتر کیسز کو دیکھ رہے ہیں، 26 نومبر کے بعد شعیب شاہین مین اسٹریم میڈیا سے غائب کر دیئے گئے ہیں، نامعلوم افراد نے میڈیا کو شعیب شاہین کا موقف لینے اور ٹاک شوز میں شامل کرنے سے منع کر دیا ہے۔ ایسی صوتحال میں سینیئر صحافی نادر بلوچ نے شعیب شاہین سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1179000