پاراچنار کی انکھوں دیکھی صورتحال فیصل ایدھی کی زبانی
17 Dec 2024 22:21
اسلام ٹائمز: فیصل ایدھی نے اپنے آنکھوں سے 70 دنوں سے محصور پاراچنار اور ہسپتال کا حال دیکھا اور میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہاں میڈیسن کی شدید قلت ہے، خوراک کا سامان نہیں ہے اور لوگ مر رہے ہیں، یہاں شیعوں کے ساتھ ساتھ اہلسُنت کے لوگ بھی محصور ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ جتنا ہو سکے یہاں سے مریضوں کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے پشاور شفٹ کریں۔
اسلام ٹائمز۔ 70 دن بعد ایدھی ائیر ایمبولینس پاراچنار میں باحفاظت لینڈ کرگیا۔ اس موقع پر پاراچنار کی انکھوں دیکھی صورتحال فیصل ایدھی نے بیان کی۔ فیصل ایدھی نے اپنے آنکھوں سے 70 دنوں سے محصور پاراچنار اور ہسپتال کا حال دیکھا اور میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہاں میڈیسن کی شدید قلت ہے، خوراک کا سامان نہیں ہے اور لوگ مر رہے ہیں، یہاں شیعوں کے ساتھ ساتھ اہلسُنت کے لوگ بھی محصور ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ جتنا ہو سکے یہاں سے مریضوں کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے پشاور شفٹ کریں، یہاں کینسر، دل، آپریشن، میڈیکل کے بہت زیادہ مریض سیریس ہیں۔قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1178901