پی ٹی آئی رہنماء ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی پریس کانفرنس، آزاد تحقیقات کا مطالبہ
17 Dec 2024 12:53
پریس کانفرنس سے خطاب میں رہنماء تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے جمہوریت کی نفی کی ہے، جن لوگوں کو قوم نے منتخب کیا، انہیں جیلوں میں ڈال دیا گیا اور جنہیں قوم نے مسترد کیا ہے، انہیں ہمارے سروں پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ اس طرح یہ ملک نہیں چل سکتا، آئین اور قانون کے تابع ہونا پڑے گا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ایڈووکیٹ شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو قتل عام کیا گیا، شہداء کا خون اور شہداء کی لاشیں خود بول رہی ہیں، جس طرح کربلا معلیٰ میں معصوم نہتے افراد کو قتل کیا گیا، ٹھیک اسی طرح ڈی چوک میں لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، 26 نومبر کا واقعہ انسانیت سوز واقعہ تھا، جس سے سب کے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ انہوں نے سیاسی ورکرز پر گولیاں چلائیں، وہ اپنے ایک نظریئے کی ترویج اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے یہاں آئے ہوئے تھے، ان لوگوں نے جمہوریت کی نفی کی ہے۔ جن لوگوں کو قوم نے منتخب کیا، انہیں جیلوں میں ڈال دیا گیا اور جنہیں قوم نے مسترد کیا ہے، انہیں ہمارے سروں پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ اس طرح یہ ملک نہیں چل سکتا، آئین اور قانون کے تابع ہونا پڑے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1178798