پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام تکریم شہداء کانفرنس
17 Dec 2024 20:53
اسلام ٹائمز: مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ مین روڈ کو فوری طور پر کھولا جائے، کرم میں معمولات زندگی کو بحال کیا جائے، پاراچنار میں انسانوں کو ادویات، خوراک فراہم کی جائیں، وہاں دو سو سے زائد لوگ شہید ہوگئے ہیں، ایسے حالات میں شیعہ و سنی اپنے دفاع کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس جنگ کو روکا جائے، ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے اور امن قائم کرے۔
رپورٹ: سید عدیل زیدی
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے زیراہتمام جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں بیاد شہدائے مقاومت و پاراچنار ’’تکریم شہداء کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی رہنماء ایم ڈبلیو ایم علامہ سید زاہد حسین، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب علی جعفری، رکن قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین، شبیر حسین ساجدی، علامہ نذر حسین، علامہ عابد حسین شاکری، علامہ احسان اللہ محسنی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ مین روڈ کو فوری طور پر کھولا جائے، کرم میں معمولات زندگی کو بحال کیا جائے، پاراچنار میں انسانوں کو ادویات، خوراک فراہم کی جائیں، وہاں دو سو سے زائد لوگ شہید ہوگئے ہیں، ایسے حالات میں شیعہ و سنی اپنے دفاع کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس جنگ کو روکا جائے، ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے اور امن قائم کرے، اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہیں۔ جرگے بہت ہوئے ہیں لیکن جرگہ نتیجہ خیز نہیں ہوتا، اہلسنت و اہل تشیع دونوں کی خواہش ہے کہ امن قائم ہو۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1178776