QR CodeQR Code

تجزیہ کار ڈاکٹر محمد حسین حسینی سے شام کی صورتحال سے متعلق خصوصی گفتگو

16 Dec 2024 21:14

اسلام ٹائمز کے نمائندہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے کہا کہ جب مزاحمتی فورسز فلسطین کے دفاع اور اسرائیل کیخلاف جنگ میں مصروف تھیں، اس دوران ترکی کے حمایت یافتہ باغی شام پر قبضہ کرنیکی تیاریاں کر رہے تھے۔ شام کی غیر یقینی صورتحال سے اسرائیل کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ یہ صورتحال اب امن کیطرف بھی جاتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے، بلکہ مسائل میں اور اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اگرچہ باغیوں کی حمایت کی، مگر اسے ان پر بھی بھروسہ نہیں ہے، جس کیوجہ سے اسرائیل نے شام پر حملہ کرتے ہوئے فوجی ساز و سامان کو تباہ کر دیا، تاکہ اسے شام سے مزاحمت کا سامنا نہ ہو۔


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے تہران یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ اسوقت الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سوشل سائینسز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ بلوچستان کے متعدد معروف اخبارات میں بطور صحافی اور کالم نگار کام کرچکے ہیں اور مقامی سیاست سمیت ملکی اور بین الاقوامی سیاست پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا آغاز آبائی شہر کوئٹہ سے کیا اور ماسٹرز تک صوبائی دارالحکومت میں ہی قیام پذیر رہے۔ بعد ازاں وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے ایران چلے گئے۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور میں بھی مختلف اداروں کیلئے ایک صحافی اور کالم نگار کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے کہا کہ جب مزاحمتی فورسز فلسطین کے دفاع اور اسرائیل کیخلاف جنگ میں مصروف تھے، اس دوران ترکی کے حمایت یافتہ باغی شام پر قبضہ کرنے کی تیاریاں کر رہے تھے۔ شام کی غیر یقینی صورتحال سے اسرائیل کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ یہ صورتحال اب امن کیطرف بھی جاتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے، بلکہ مسائل میں اور اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اگرچہ باغیوں کی حمایت کی مگر اسے ان پر بھی بھروسہ نہیں ہے، جس کیوجہ سے اسرائیل نے شام پر حملہ کرتے ہوئے فوجی ساز و سامان کو تباہ کر دیا، تاکہ اسے شام سے مزاحمت کا سامنا نہ ہو۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1178677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1178677/تجزیہ-کار-ڈاکٹر-محمد-حسین-حسینی-سے-شام-کی-صورتحال-متعلق-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com