QR CodeQR Code

تجزیہ

شام‌ میں کیا ہو رہا؟

کرنٹ افیئر

16 Dec 2024 13:52

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔


تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: شام میں کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا اگلا نشانہ عراق، ایران اور پاکستان ہوسکتے ہیں؟
 
مہمان: سید راشد احد (سینئر تجزیہ نگار، ماہرِ امور مشرق وسطیٰ)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
تاریخ: 16 دسمبر 2024

خلاصہ و اہم نکات:
شام میں اس وقت صورتِ حال غیر متوقع طور پہ پیچیدہ ہے
شام میں چند دنوں میں ہی اتنی بڑی تبدیلی کی کوئی بھی توقع نہیں کر رہا تھا
مگر مزاحمتی تحریکوں کے لئے یہ سب اچنبھا نہیں ہے
بشارالاسد حماس، فلسطین، حزب اللہ اور لبنان کا حامی اور اسرائیل کا سخت مخالف تھا۔
بشار الاسد کے حمایتیوں نے کوشش کی کہ وہ اپنے حقیقی سابقہ موقف پہ کھڑا رہے
لیکن اس بار صورتِ حال 2011 سے مختلف ہوئی
دنیا میں جتنے انتہا پسند اور شدت پسند گروہ موجود ہیں ان کے پیچھے امریکہ اور عالمی اسٹیبلشمنٹ ہے جو ان کو اسلحہ اور مدد فراہم کرتے ہیں۔
امام خمینی ؓ نے اسرائیل کو مسلمانوں کے لئے کینسر کا مرض قرار دیا تھا
امریکہ اور اسرائیل اور ایک ہمسایہ ملک  (ترکی) کی ملی بھگت ست سقوطِ دمشق ہوا
ترکی نے  اس سارے قضئیے میں منافقانہ طرین کردار ادا کیا
بشا رالاسد عرب لیگ کے جھانسے میں آکر برگشت ہوا
رہبرَمعظم  شام کے جوانوں سے بہت پُرامید ہے
شام پہ قابض گروہ تضادات اور اندرونی اختلافات سے  پُر ہیں
ترکی نے بفر زون پہ حملہ ہونے میں سہلکاری کرکے پشت میں خنجر گھونپا
شام پہ قابض گروہ موجودہ اسرائیلی جارحیت پہ بالکل  خاموش  ہیں
شام کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش آشکار ہوتی جارہی ہے
مزاحمتی قوتیں ،مقاومت  فی الوقت اپنے پتے شو نہیں کررہیں
 


خبر کا کوڈ: 1178568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1178568/شام-میں-کیا-ہو-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com