QR CodeQR Code

سید سلیم گیلانی کا فلسطین و شام کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

16 Dec 2024 11:23

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت پسند رہنماء و جموں و کشمیر مرکز سادات گیلانیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی اجتماعی بدقسمتی ہے کہ وہ فلسطین جیسے اہم مسئلے پر بھی متحد نہیں ہو پائے، کون آیا، کون گیا، یہ اہم نہیں ہے، لیکن شام اسلام کا ایک اہم قلعہ تھا، جسے اسرائیل نے تباہ و برباد کر دیا۔ اب شام کی عوام کو متحد ہو کر امریکہ اور اسرائیل کے عزائم اور منصوبوں کو خاک میں ملانا ہوگا۔


سید سلیم گیلانی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں۔ سید سلیم گیلانی متحدہ ائمہ فورم کشمیر کے مرکزی ذمہ دار اور جموں و کشمیر مرکز سادات گیلانیہ کے سربراہ ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سید سلیم گیلانی سے ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران قضیہ فلسطین اور شام کے مسئلے ساتھ ہی ساتھ بھارت میں اسلاموفوبیا کے تحت مسلمانوں کی ہراسانی اور مسلمانوں کے مقدسات پر پے درپے حملوں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ سید سلیم گیلانی نے کہا کہ مسلمانوں کی اجتماعی بدقسمتی ہے کہ وہ فلسطین جیسے اہم مسئلے پہ بھی متحد نہیں ہو پائے۔ انہوں نے کہا کہ کون آیا، کون گیا، یہ اہم نہیں ہے لیکن شام اسلام کا ایک اہم قلعہ تھا، جسے اسرائیل نے تباہ و برباد کر دیا۔ سید سلیم گیلانی نے کہا کہ شام پر اسرائیل حملہ آور ہوا ہے تو ہر ایک ذی شعور اور صاحب فہم افراد کا سوال یہ ہے کہ اب مسلمان کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کی عوام کو متحد ہو کر امریکہ اور اسرائیل کے عزائم اور منصوبوں کو خاک میں ملانا ہوگا۔ جموں و کشمیر مرکز سادات گیلانیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام میں جو کچھ بھی ہوا، اسکے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہے اور اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1178492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1178492/سید-سلیم-گیلانی-کا-فلسطین-شام-کی-موجودہ-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com