QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کا شام کی صورتحال پر انٹرویو

14 Dec 2024 12:58

اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء کا کہنا تھا کہ بشار الاسد کا جرم صدر ہونا نہیں تھا، بلکہ اس کا جرم یہ تھا کہ وہ فلسطین کا حامی تھا، فلسطین کی حمایت کرتا تھا، وہ اسرائیل کے دشمنوں کی صف میں کھڑا تھا، ترکی، مصر اور یو اے ای نے باغی گروہ کی حمایت کی ہے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے شام کی موجودہ صورتحال پر سید ناصر عباس شیرازی سے سوالات کیے ہیں، جن کے جوابات پیش خدمت ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1178242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1178242/ایم-ڈبلیو-کے-رہنماء-سید-ناصر-عباس-شیرازی-کا-شام-کی-صورتحال-پر-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com