QR CodeQR Code

آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کے کنونشن کی ویڈیو رپورٹ

15 Dec 2024 21:57

اسلام ٹائمز: کنونشن کے موقع پر "فلسطین مرکز حریت‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے آخر میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر عباس نقوی نے نومنتخب ریجنل صدر آئی ایس او خیبر پختونخوا محمد حسن کے انتخاب کا اعلان کیا۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کا 51واں کنونشن جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی پشاور میں منعقد ہوا، اس موقع پر ’’شب شہداء بیاد شہدائے پاراچنار و شہدائے مقاومت‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، علامہ سید تقی زیدی اور آغا شیر علی مہدوی نے شہدائے پاراچنار و شہدائے مقاومت اور عالمی حالات کے تناظر میں خطاب کیا۔ علاوہ ازیں کنونشن کے موقع پر مقتل گاہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی پر امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے اسکاؤٹ سلامی پیش کی گئی۔ کنونشن کے موقع پر "فلسطین مرکز حریت‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے آخر میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر عباس نقوی نے نومنتخب ریجنل صدر آئی ایس او خیبر پختونخوا محمد حسن کے انتخاب کا اعلان کیا۔ کنونشن میں محفل دوستاں کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں سابق مرکزی صدور ڈاکٹر عابد بنگش، اطہر عمران، علی مہدی و سابق ڈویژنل صدور نوید انجم، شاہ حبیب حسین سمیت دیگر سینیئرز نے شرکت کی اور یاد ماضی کے متعلق گفتگو کی، مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1177808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1177808/ا-ئی-ایس-او-خیبر-پختونخوا-ریجن-کے-کنونشن-کی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com