QR CodeQR Code

سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی کا شام کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

11 Dec 2024 12:42

اپنے خصوصی انٹرویو میں جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام میں سنیوں نے نہیں انتہاء پسندوں نے قبضہ کیا ہے، جن کا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اہل سنت کو بھی اس پر خوش نہیں ہونا چاہیئے، شام اسرائیل کی کالونی بن گیا ہے، جس میں ترک سمیت عرب ممالک کا خیانت پر مبنی کردار واضح ہے۔


شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی پنجاب کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بارہ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ وہ مفتی اعظم پاکستان مفتی حسن نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے شاگرد خاص ہیں۔ انہوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں تعلیم کے دوران درس نظامی مکمل کیا، علاوہ ازیں مفتی صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز بھی کیا۔ مفتی گلزار احمد نعیمی صاحب نے شہید سرفراز احمد نعیمی کے حکم پر 2002ء میں اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ کی بنیاد رکھی۔ اب تک وہ ہزاروں طلباء کو قرآن و سنت کی تعلیم سے آراستہ کرچکے ہیں۔ مفتی صاحب اتحاد بین المسلین کے حوالے سے اپنے نظریات کیلئے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے متعدد ممالک کے علمی دورہ جات کئے، جن میں ایران اور اردن قابل ذکر ہیں۔ مفتی صاحب ملک کے معروف ٹی وی چینلز پر کئی ایک علمی مذاکروں میں شرکت کرچکے ہیں۔ وہ اہلسنت و الجماعت کی ملک گیر تنظیم کے مرکزی عہدیدار بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے شام کے سقوط پر خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1177697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1177697/سربراہ-جماعت-اہل-حرم-مفتی-گلزار-احمد-نعیمی-کا-شام-کی-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com