تحریک آزادی فلسطین اور شام میں خانہ جنگی کی سازش، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی انٹرویو
8 Dec 2024 23:21
تحریک آزادی فلسطین کی موجودہ صورتحال؟ نابودی اسرائیل کتنی قریب یا دور؟ کیا دنیا بھر کو پریشان کرنے والے یہودی خود پریشانی کا شکار ہیں؟ تحریک آزادی فلسطین میں شام کتنی اہمیت کا حامل ہے؟ کیا شام میں انتشار کے پیچھے عالم کفر ہے؟ شام میں خانہ جنگی کی سازش کے مقاصد؟ کیا شام میں خانہ جنگی کا مقصد تحریک آزادی فلسطین کو متاثر کرنا ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری و جماعت جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔
معروف اہلسنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان میں اہلسنت مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعت جمعیت علمائے پاکستان سے ہے اور وہ اسوقت جے یو پی کے مرکزی رہنما ہیں، وہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی۔ علامہ قاضی احمد نورانی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ پاکستان میں دینی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کے سندھ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ وہ اس سے قبل جے یو پی سندھ کے نائب صدر و کراچی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے تحریک آزادی فلسطین اور شام میں خانہ جنگی کی سازش و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے علامہ قاضی احمد نورانی کیساتھ کراچی میں انکی رہائش گاہ پر مخصر نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1176521