پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، تقریب سے قائم علی شاہ، مولا بخش چانڈیو سمیت دیگر کا خطاب
30 Nov 2024 15:43
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ صرف الیکشن جیت کر حکومت لے لینا پیپلز پارٹی کا مقصد نہیں، پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں، محکوموں اور پسماندہ طبقوں کے حقوق کی بات کی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بے نظیر بھٹو شہید جیسی جدوجہد کر رہے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ صرف الیکشن جیت کر حکومت لے لینا پیپلز پارٹی کا مقصد نہیں، پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں، محکوموں اور پسماندہ طبقوں کے حقوق کی بات کی ہے۔ جنرل سیکریٹری پی پی سندھ وقار مہدی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس پر ریلوے گراؤنڈ کالا پل میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔ وقار مہدی نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو وڈیو لنک سے بیک وقت لاکھوں عوام سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب تاریخی اور قوم کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 1175771