ایڈووکیٹ ایمان مزاری کا صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا سے متعلق اہم انٹرویو
29 Nov 2024 00:37
اپنے خصوصی انٹرویو میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ایک ادارے نے سب کو قید کر رکھا ہے، جبر کی نئی مثالیں قائم کی جا رہی ہیں، عدالتیں بھی استعمال ہو رہی ہیں، انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، مطیع اللہ جان پر ایک بوگس مقدمہ قائم کیا گیا۔
ایمان مزاری سینیئر سیاست دان شیرین مزاری کی صاحبزادی ہیں، انسانی حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھاتی ہیں، لاپتہ افراد کے کیسز بڑے شوق سے لڑتی ہیں، سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو گذشتہ شب پمز اسپتال سے اغوا کیا گیا، اس کے بعد پولیس نے مطیع اللہ پر ایک بوگس مقدمہ قائم کر دیا، مطیع اللہ جان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ایمان مزاری اور اسکے شوہر ہادی علی چھٹہ نے کیس لڑا اور ریمانڈ کی مخالفت کی، اس موقع پر سینیئر صحافی نادر بلوچ نے ایمان مزاری سے بات کی ہے، جسکا احوال پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1175451