ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا احتجاج، رہنماوں اور مظاہرین خصوصی گفتگو
26 Nov 2024 20:17
اسلام ٹائمز: پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ چار مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے، کسی صورت خالی ہاتھ نہیں جائیں گے، جبر اور فسطائیت اپنے عروج پر ہے، پوری قوم کو اس کے خلاف نکلنا ہوگا۔
رپورٹ: نادر بلوچ
پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں جناح ایونیو پہنچ گیا ہے، کارکنوں کی بڑی تعداد ڈی چوک میں جمع ہے، جہاں پر موجود کنٹینرز ہٹا دیئے گئے، اس دوران کارکنوں اور پولیس کے درمیان شدید شیلنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے شیلنگ کے ذریعے کارکنوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔ دوسری جانب پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے آبپارہ مارکیٹ اور سپر مارکیٹ بھی بند کروا دیں، خیابان سہروردی سے آبپارہ تک سڑکوں سے گاڑیاں بھی ہٹوا دی گئیں۔ ڈی چوک سے ملحقہ بلیو ایریا میں بھی دکانیں اور سروس روڈ سے گاڑیاں ہٹوا دی گئیں۔ سینیئر صحافی نادر بلوچ نے ڈی چوک کے سامنے پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں سے خصوصی گفتگو کی ہے اور دن بھر کا احوال بیان کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1175013