ڈیرہ اسماعیل خان میں سانحہ کرم کیخلاف احتجاج
26 Nov 2024 21:34
اسلام ٹائمز: اس موقع پر مقررین کا پاراچنار میں ہونے والے دلخراش، انسانیت سوز واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکیورٹی کے حصار میں نہتے مسافروں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے، ہمارے شہداء کی قاتل حکومت وقت ہے نہ کہ دہشتگرد۔ ہمارے قاتل حکومت وقت اور اداروں کے لوگ ہیں۔
رپورٹ: سید عدیل زیدی
ڈیرہ اسماعیل خان میں سانحہ کرم کے خلاف مختلف شیعہ تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کر رہے تھے۔ ریلی کوٹلی امام حسینؑ سے نکالی گئی، ریلی سے علامہ محمد رمضان توقیر، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر مولانا غضنفر نقوی، مولانا کاظم حسین مطہری، سید زاہد حسنین بخاری اور تنویر عباس مہدی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کا پاراچنار میں ہونے والے دلخراش، انسانیت سوز واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکیورٹی کے حصار میں نہتے مسافروں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے، ہمارے شہداء کی قاتل حکومت وقت ہے نہ کہ دہشت گرد۔ ہمارے قاتل حکومت وقت اور اداروں کے لوگ ہیں۔ ہم وفاقی و صوبائی حکومت سے نہیں، مقتدر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں، جو پاکستان کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہیں۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1174886