QR CodeQR Code

سکردو، لینڈ ریفارمز پر انجمن امامیہ کی آل پارٹیز کانفرنس کی ویڈیو رپورٹ

25 Nov 2024 17:07

اسلام ٹائمز: انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا کہ حکومت نے ہماری رائے کو شامل نہیں کیا تو پھر سڑکوں پر نکلیں گے، پہلے بھی ہم نے سڑکوں پر نکل کر دکھایا ہے، آئندہ بھی دکھائیں گے۔


رپورٹ: لیاقت علی انجم

گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز بل کے معاملے پر انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس سکردو میں منعقد کی گئی، جس میں وکلاء کی کمیٹی نے اپنا مسودہ اے پی سی کے شرکاء کے سامنے رکھ دیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سینیئر وکیل خادم حسین ایڈووکیٹ نے وکلاء کی جانب سے بنائے گئے لینڈ ریفارمز کے مسودے کو پڑھ کر سنایا اور تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حکومت نے جس مسودے کی منظوری دی ہے، اس کے مطابق گلگت بلتستان خصوصاً بلتستان کے عوام کو ان کی زمینوں سے محروم کر دیا گیا ہے، لیکن وکلاء نے جو مجوزہ مسودہ بنایا ہے، اس میں زمینوں کا مالک عوام کو بنایا گیا ہے، کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف شخصیات نے اپنی اپنی آراء دی اور وکلاء کے مسودے سے تقریباً اتفاق کرتے ہوئے کچھ تجاویز بھی پیش کیں۔ مزید تفصیلات جانیئے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1174737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1174737/سکردو-لینڈ-ریفارمز-پر-انجمن-امامیہ-کی-آل-پارٹیز-کانفرنس-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com