سانحہ پاراچنار کیخلاف کراچی میں ماتمی ریلی، گورنر ہاؤس پر احتجاجی دھرنا، ویڈیو رپورٹ
24 Nov 2024 22:34
اسلام ٹائمز: احتجاجی دھرنے کے آخر میں آئی ایس او کراچی کے صدر سروش رضا زیدی نے مطالباتی قراردادیں شرکاء کے سامنے پیش کیں۔ احتجاجی دھرنے کے اختتام پر نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو مذمتی قرارداد بھی پیش کی۔
رپورٹ: سید ظفر جعفری
ضلع کرم کے علاقے اوچت (بگن) میں مسافر کانوائے کی بسوں پر مسلح تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں شیعہ مسافروں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف شیعہ جماعتوں نے مزار قائد نمائش چورنگی سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی، ماتمی ریلی گورنر ہاؤس پہنچ کر احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر خواتین و بچوں سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شرکاء سے آئی ایس او کراچی ریجن کے صدر سروش رضا زیدی، علامہ رجب علی بنگش، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ سید صادق رضا تقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما ثمر عباس و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں شاہد علی شاہد، دستہ امامیہ کراچی کے صاحب بیاض عون علی جعفری اور محمد حسین نے نوحہ خوانی کی۔ احتجاجی دھرنے کے آخر میں آئی ایس او کراچی کے صدر سروش رضا زیدی نے مطالباتی قراردادیں شرکاء کے سامنے پیش کیں۔ احتجاجی دھرنے کے اختتام پر نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو مذمتی قرارداد بھی پیش کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1174559