QR CodeQR Code

سانحہ پاراچنار، گلگت بلتستان بھر میں بھرپور احتجاج کی خصوصی رپورٹ

23 Nov 2024 15:19

اسلام ٹائمز: گلگت، سکردو، کھرمنگ اور گانچھے میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور دہشتگردی کے اس بدترین واقعے پر بھرپور غم و غصّے کا اظہار کیا۔


رپورٹ: لیاقت علی انجم

سانحہ پاراچنار کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ گلگت، سکردو، کھرمنگ اور گانچھے میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور دہشتگردی کے اس بدترین  واقعے پر بھرپور غم و غصّے کا اظہار کیا۔ سکردو میں ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ ریلی جامع مسجد سکردو سے نماز جمعہ کے بعد برآمد ہوئی، جو یادگار چوک پر پہنچ کر جلسے میں بدل گئی۔ گلگت میں خزانہ روڈ پر ہزاروں افراد سراپا احتجاج بن گئے۔ نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی، خزانہ روڈ پر جلسہ کیا گیا۔ بلتستان کے ضلع کھرمنگ اور گانچھے میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ مزید تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1174323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1174323/سانحہ-پاراچنار-گلگت-بلتستان-بھر-میں-بھرپور-احتجاج-کی-خصوصی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com