QR CodeQR Code

پشاور، سانحہ کرم کیخلاف گورنر ہاوس کی جانب احتجاجی مارچ (ویڈیو رپورٹ)

23 Nov 2024 20:54

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے پاراچنار کے کانوائے میں مسافروں اور معصوم بچوں سمیت خواتین کی بے گناہ شہادتوں اور نااہل ریاستی اداروں کے ناکامی کے خلاف پشاور پرس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پھر گورنر ہاؤس پہنچے، جہاں بھرپور انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

کرم کے علاقہ بگن میں بے گناہ مسافروں کے قتل عام کیخلاف پشاور میں ملت جعفریہ کی جانب سے احتجاجی مارچ کیا گیا، جس میں علمائے کرام، عمائدین اور شیعہ تنظیموں کے کارکنان کے علاوہ اہلیان پاراچنار نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاج کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، جامعہ عارف الحسینی کے مولانا عابد حسین شاکری اور مولانا نزید حسین مطہری نے کی۔ مظاہرین نے پاراچنار کے کانوائے میں مسافروں اور معصوم بچوں سمیت خواتین کی بے گناہ شہادتوں اور نااہل ریاستی اداروں کے ناکامی کے خلاف پشاور پرس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پھر گورنر ہاؤس پہنچے، جہاں بھرپور انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ مظاہرین نے حکومت اور دہشتگردوں کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1174290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1174290/پشاور-سانحہ-کرم-کیخلاف-گورنر-ہاوس-کی-جانب-احتجاجی-مارچ-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com