سانحہ پاراچنار، کے پی حکومت حفاظت نہیں کرسکتی تو مستعفی ہوجائے، ناصر شیرازی
22 Nov 2024 19:00
اسلام آباد میں احتجاج سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے وزیر اعلی کی نااہلی کا نوٹس لے، اگر صوبے میں کوئی اندرونی بیرونی مداخلت ہے تو اسے اوپن بتایا جائے، ہمارا سوال یہ ہے کہ پارہ چنار میں سیکورٹی فورسز آزادانہ آ جا رہے ہیں لیکن عوام پر حملے ہوتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ بھی اس قتل عام میں برابر کے شریک ہیں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ افسوس ناک ہے کہ محافظ بچ گئے اور جن کی حفاظت کی جا رہی تھی وہ بے دردی سے قتل کر دیئے گئے، یہ ذمہ داری صوبائی حکومت کی بنتی ہے اگر کے پی کے حکومت ایک سڑک کی حفاظت نہیں کر سکتی تو پھر مستعفی ہو جائے۔ اسلام آباد میں احتجاج سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے وزیر اعلی کی نااہلی کا نوٹس لے، اگر صوبے میں کوئی اندرونی بیرونی مداخلت ہے تو اسے اوپن بتایا جائے، ہمارا سوال یہ ہے کہ پارہ چنار میں سیکورٹی فورسز آزادانہ آ جا رہے ہیں لیکن عوام پر حملے ہوتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ بھی اس قتل عام میں برابر کے شریک ہیں، اگر وفاقی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مخلص ہے تو آؤ ہم آپ کو خوارج اور دہشت گردوں کا بتاتے ہیں ان کا خاتمہ کرو۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1174163