QR CodeQR Code

علامہ محمد علی مہدوی سے مسئلہ فسلطین پر مسلم ممالک کے کردار اور ذمہ داریوں سے متعلق خصوصی گفتگو

21 Nov 2024 23:47

اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں علامہ محمد علی مہدوی نے تاریخی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی رژیم گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہی ہے، جسکی وجہ سے مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی فوج یمن کے حوثیوں کو کاؤنٹر کرنے کیلئے بنائی گئی تھی، اسلامی ممالک کی کوئی فوج اصل میں ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت بعض عالمی قوتوں کے ہاتھوں مجبور ہے، جسکی وجہ سے فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے جامع کردار ادا نہیں کر پا رہی ہے۔


علامہ محمد علی مہدوی بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالم دین ہیں، جو اسوقت کوئٹہ میں الہدایہ اسلامک سینٹر کے سرپرست ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی، جسکے بعد وہ دین اسلام کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے ایران کے شہر قم میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی گئے۔ علامہ محمد علی مہدوی ملکی اور بین الاقوامی سیاسی منظرنامے پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں اور مختلف سیاسی موضوعات پر کالمز بھی لکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے علامہ محمد علی مہدوی سے فلسطین کے مسئلے، او آئی سی اور اسلامی افواج کے غزہ میں کردار اور پاکستان کی حکومت و عوام کی ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر علامہ محمد علی مہدوی نے تاریخی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی رژیم گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہی ہے، جسکی وجہ سے مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی فوج یمن کے حوثیوں کو کاؤنٹر کرنے کیلئے بنائی گئی تھی، اسلامی ممالک کی کوئی فوج اصل میں ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت بعض عالمی قوتوں کے ہاتھوں مجبور ہے، جسکی وجہ سے فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے جامع کردار ادا نہیں کر پا رہی ہے۔ علامہ محمد علی مہدوی کیساتھ انٹریو پیش خدمت ہے. قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1173979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1173979/علامہ-محمد-علی-مہدوی-سے-مسئلہ-فسلطین-پر-مسلم-ممالک-کے-کردار-اور-ذمہ-داریوں-متعلق-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com