سینیئر صحافی علی شیر کا پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج پر خصوصی انٹرویو
21 Nov 2024 19:25
اپنے خصوصی انٹرویو میں نیو ٹی وی کے ڈپٹی بیورو چیف علی شیر کا کہنا تھا کہ چوبیس تاریخ کا احتجاج بہت اہمیت کا حامل ہے، یہ لوگ عمران خان کو توڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی ہے، طاقت سے سیاسی چیزوں کو حل نہیں کیا جاسکتا۔
سینیئر صحافی علی شیر نیو ٹی وی کے ڈپٹی بیورو چیف اور بطور سینیئر رپورٹر کام کر رہے ہیں، عرصہ دو دہائیوں سے زائد سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی بیٹس کور کرتے ہیں۔ لیہ سے تعلق ہے، کئی حکومتوں کو آتا اور کئی کو جاتا دیکھا ہے۔ پارلیمان میں ہونیوالی کارروائیوں کے عینی شاہد ہیں۔ علی شیر کا کہنا ہے کہ چوبیس تاریخ کا احتجاج بہت اہمیت کا حامل ہے، یہ لوگ عمران خان کو توڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، سیاسی حل کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ سینیئر صحافی علی شیر نے اسلام ٹائمز کے نمائندے نادر بلوچ کے ساتھ مزید کیا گفتگو کی ہے، اس وڈیو میں دیکھ سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1173881