QR CodeQR Code

پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، گورنر سندھ

14 Nov 2024 23:44

ایف پی سی سی آئی کے وفد سے گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ خواتین کو ان شعبوں میں لانے کے لئے خصوصی اسکیمیں متعارف کروانا قابلِ تعریف عمل ہے، موجودہ حکومت نے خواتین کو کاروباری کی فراہمی کے لیے بینکوں سے آسان شرائط پر قرضہ جات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایف پی سی سی آئی کی قائم مقام صدر قرت العین نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خواتین کا مختلف شعبوں میں بڑی تعداد میں حصہ لینا باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے سے جی ڈی پی میں اضافہ ممکن ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ خواتین کا ٹیکسٹائل، دستکاری، فیشن ڈیزائن سمیت دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتیں کو منوانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان شعبوں میں لانے کے لئے خصوصی اسکیمیں متعارف کروانا قابلِ تعریف عمل ہے، موجودہ حکومت نے خواتین کو کاروباری کی فراہمی کے لیے بینکوں سے آسان شرائط پر قرضہ جات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں خواتین کو کاروبار شروع کرنے اور مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے، خواتین کو کاروبار میں پیش آنے والی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1172618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1172618/پاکستان-کی-معیشت-میں-خواتین-کا-کردار-انتہائی-اہمیت-حامل-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com