QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

14 Nov 2024 23:54

وفاقی حکومت سے پیپلز پارٹی کی ناراضگی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ناراضی کا سوال ہی نہیں ہے، ناراض ہونے پر سیاست نہیں کی جاتی۔ سیاست تو عزت کے لیے کی جاتی ہے، معذرت کے ساتھ، اس وقت وفاق میں نہ عزت کی جاتی ہے، نہ سیاست کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو وفاقی حکومت کی پالیسیوں اور طرزِ حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں مقامی میڈیا کے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئین سازی کے وقت حکومت اپنی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی، اس لیے پیپلز پارٹی جوڈیشل کمیشن پاکستان سے احتجاجاً علیحدہ ہوئی۔

وفاقی حکومت سے پیپلز پارٹی کی ناراضگی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ناراضی کا سوال ہی نہیں ہے، ناراض ہونے پر سیاست نہیں کی جاتی۔ سیاست تو عزت کے لیے کی جاتی ہے، معذرت کے ساتھ، اس وقت وفاق میں نہ عزت کی جاتی ہے، نہ سیاست کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں جہاں بھی اقلیتی حکومت ہو اور ان کا اتحاد جس جماعت کے ساتھ ہوتا ہے تو اس معاہدے پر عمل درآمد ہوتا ہے، ہم اخلاقی حمایت فراہم کرنے کے لیے حکومتی بینچ پر بیٹھے ہیں، ہم ضرور چاہیں گے کہ طے شدہ معاہدے پر عمل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1172584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1172584/بلاول-بھٹو-زرداری-کی-میڈیا-سیل-ہاؤس-میں-صحافیوں-سے-غیر-رسمی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com