پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے کراچی چیپٹر کی افتتاحی تقریب
13 Nov 2024 01:12
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہے ہیں، ترکیہ، سعودیہ سمیت کئی ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان مالی طور پر مستحکم ہو، انشاء اللہ کراچی میں 12 سے زائد جامعات کے کیمپس کا قیام جلد ہوگا۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے کراچی چیپٹر کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، رکن قومی اسمبلی امین الحق، فاروق ستار، کشور زہرا، نسرین جلیل اور خوش بخت شجاعت سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہے ہیں، ترکیہ، سعودیہ سمیت کئی ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان مالی طور پر مستحکم ہو، انشاء اللہ کراچی میں 12 سے زائد جامعات کے کیمپس کا قیام جلد ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین مختیار احمد نے کہا گورنر ہاؤس میں آئی ٹی مارکی دیکھ کر خوشی ہوئی، یہاں ہر عمر کے افراد آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہ بہت اچھا اقدام ہے اس پر گورنر سندھ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1172265