QR CodeQR Code

گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کا لینڈ ریفامز کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

9 Nov 2024 14:04

اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفارمز کے نام پر عوام سے ان کی زمینیں چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ بل حکومت نے نہیں بنایا بلکہ کہیں اور سے بن کر آیا ہے۔ اس بل سے بلتستان کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔ مجوزہ ایکٹ میں ڈپٹی کمشنر کو وائسرائے بنایا گیا ہے، منتخب رکن اسمبلی کو ڈی سی کے ماتحت رکھا گیا ہے۔


کاظم میثم گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں، انہوں نے 2020ء کے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ جی بی کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی تحریک انصاف کی سابق حکومت کے دور میں وہ وزیر زراعت تھے، بعد میں گلگت بلتستان میں رجیم چینج کے بعد کاظم میثم اپوزیشن لیڈر بن گئے۔ اسلام ٹائمز نے گلگت بلتستان کے اسوقت کے سب سے اہم ایشو لینڈ ریفارمز کے حوالے سے انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1171587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1171587/گلگت-بلتستان-اسمبلی-کے-اپوزیشن-لیڈر-کاظم-میثم-کا-لینڈ-ریفامز-حوالے-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com