QR CodeQR Code

لانگ مارچ کو کیوں معطل کیا گیا؟

لانگ مارچ کے حوالے سے صدر تحریک حسینی پاراچنار کے ساتھ خصوصی گفتگو

مطالبات کی منظوری میں لانگ مارچ کا رول

9 Nov 2024 09:54

اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کے دوران علامہ سید تجمل الحسینی کا کہنا تھا کہ سرکار پر سے انکا اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکا ہے۔ جرگہ کی مداخلت اور یقین دہانی کے بعد ہم نے لانگ مارچ کو وقتی طور پر معطل کرکے دھرنے میں بدل دیا۔ مارچ کا پہلا اثر برآمد ہوچکا ہے کہ دو دنوں میں پانچ سو کے قریب گاڑیاں کرم پہنچ چکی ہیں۔


علامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم (لوئر تحصیل) کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کے ساتھ موصوف نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ ملکر ٹیکسلا میں ایک دینی درسگاہ نیز اسلام آباد میں ایتام کیلئے ایک جدید اکیڈمی کی بنیاد رکھی، جہاں بچوں کو دینی علوم کے علاوہ جدید دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ 11 مارچ 2022ء کو تحریک حسینی کے صدر منتخب ہوگئے۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دو سالہ مدت پوری کرنے کے بعد سپریم لیڈر نے انہیں ایک سال کی ایکٹینشن دی۔ چنانچہ تین سال سے اسی پلیٹ فارم سے علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی، قومی اور مذہبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

12 اکتوبر سے پاراچنار کی پوری آبادی کے محاصرے کے ردعمل میں اور علاقے کو اشیائے ضرورت کی ترسیل کیلئے گذشتہ دن طوری بنگش اقوام نے کامیاب لانگ مارچ کا انعقاد کیا۔ سمیر عباس پہنچ کر مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد تحریک اور انجمن نے مارچ کو دھرنے میں بدل دیا۔ اسی موضوع پر اسلام ٹائمز نے آغا تجمل الحسینی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے۔ جسے اپنے قابل قدر ناظرین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ناظرین یہ اور اسی طرح دیگر اہم موضوعات پر مشتمل پروگرامات دیکھنے کیلئے ہمارے یو ٹیوب چینل کا مشاہدہ فرمائیں۔ پروگرام پسند آئے تو چینل کو سبسکرائب کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1171544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1171544/لانگ-مارچ-کے-حوالے-سے-صدر-تحریک-حسینی-پاراچنار-ساتھ-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com