QR CodeQR Code

سماجی کارکن اور حریت رہنما مشعال ملک کا خصوصی انٹرویو

5 Nov 2024 23:27

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا اپنے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ کشمیر اور غزہ کے مظلوموں سے سیاسی راستہ چھینا گیا ہے، اب نظر آرہا ہے کشمیر میں بھی لوگ اسلحہ اٹھائیں گے، اقوام متحدہ کو مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چہاہیئے۔


مشعال ملک ایک پاکستانی سماجی اور سیاسی کارکن ہیں جو بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سرگرم ہیں۔ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ ہیں، جو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین ہیں اور کشمیری آزادی کی تحریک کے اہم رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ یاسین ملک کو بھارتی حکومت نے جیل میں قید کر رکھا ہے اور مشعال ملک ان کی رہائی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتی ہیں۔ مشعال ملک نے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر مختلف فورمز پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے اور عالمی برادری کو اس مسئلے کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ انسانی حقوق کی وکیل ہیں اور اپنے کام کے ذریعے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو سامنے لانے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ مشعال ملک کی بیٹی نے خصوصی پریس کانفرنس کی اور والد کا مقدمہ میڈیا کے سامنے رکھا ہے، اس موقع پر سینئر صحافی نادر بلوچ نے مشعال ملک سے خصوصی انٹرویو کیا ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1170958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1170958/سماجی-کارکن-اور-حریت-رہنما-مشعال-ملک-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com