QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کا یوم آزادی، جامعہ کراچی میں تقریب، گورنر سندھ کی شرکت

4 Nov 2024 21:50

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے یوم آزادی کے موقع پر گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری آئی ٹی کے جدید مفت کورسز میں گلگت بلتستان کا کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس بھی دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے آزادی کے لئے بے پناہ جدوجہد کی، تاریخ ساز دن قربانیوں اور ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی شجاعت کی یاد دلاتا ہے، دل کی گہرائیوں سے گلگت بلتستان کے مکینوں کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں گلگت بلتستان کے طلباء کی جانب سے منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں شیخ الجامعہ، ڈینز، پروفیسرز، اساتذہ اور طلباء کی بڑ ی تعداد موجود تھی۔ گورنر سندھ نے ثقافتی شو میں طلباء کے ساتھ روایتی رقص بھی کیا۔ گورنر سندھ نے یوم آزادی کے موقع پر گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری آئی ٹی کے جدید مفت کورسز میں گلگت بلتستان کا کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا خوبصورت علاقہ، معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت کے لوگ اپنی بہادری، محبت، اور مہمان نوازی کے لئے مشہور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں گلگت بلتستان کے لوگوں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1170719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1170719/گلگت-بلتستان-کا-یوم-آزادی-جامعہ-کراچی-میں-تقریب-گورنر-سندھ-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com