QR CodeQR Code

تجزیہ نگار ابراہیم خان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

1 Nov 2024 22:20

اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملہ میں، میں اسرائیل کو اتنی اہمیت نہیں دیتا، یہ سب کچھ امریکی ایماء پر ہو رہا ہے، امریکہ اپنے مفادات حاصل کرنے تک جنگ بندی نہیں ہونے دے گا، وہ کسی صورت نیتن یاہو کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہونے دے گا، حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کے پہلے بیان سے انکا عزم واضح ہوگیا ہے، امریکہ کسی طور پر بھی ایران کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا۔


محمد ابراہیم خان کا تعلق پشاور سے ہے، انکا شمار صوبہ کے معروف اور سینیئر صحافیوں و تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے صحافت اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، ملکی و بین الاقوامی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، خاص طور پر افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر انکی بہت اچھی گرپ ہے۔ ابراہیم خان صاحب پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی ذمہ داریوں سمیت متعدد مرتبہ پشاور پریس کلب کے مختلف عہدوں پر بھی فرائض ادا کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے حالیہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال خاص طور پر غزہ و لبنان پر صیہونی جارحیت اور ایران، اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے ابراہیم خان کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1170192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1170192/تجزیہ-نگار-ابراہیم-خان-کا-مشرق-وسطی-کی-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com