میں آغا جواد کا فین ہوں، اہلسنت عالم دین کا خراج تحسین
31 Oct 2024 13:14
اہلسنت کے معروف عالم دین سید معرفت حسین خان نے کہا ہے کہ سید جواد نقوی نے لاہور اپنے مدرسے میں وحدت امت کا حسین گلدستہ پیش کیا ہے، جب ہم وحدت امت کیلئے انکے کندھے سے کندھا ملاتے ہیں تو پاکستان میں اسلام کے چند ٹھیکیداروں کو تکلیف ہوتی ہے، میں سید جواد نقوی کا فین ہوں، ان سے محبت کرتا ہوں، وہ دور چلا گیا، جب نفرتوں کے سوداگر ہمارے بچوں کو مسجدوں میں بمباری کا سبق سکھاتے تھے۔
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت کے معروف عالم دین سید معرفت حسین خان نے کہا ہے کہ سید جواد نقوی نے لاہور اپنے مدرسے میں وحدت امت کا حسین گلدستہ پیش کیا ہے، جب ہم وحدت امت کیلئے ان کے کندھے سے کندھا ملاتے ہیں تو پاکستان میں اسلام کے چند ٹھیکیداروں کو تکلیف ہوتی ہے، میں سید جواد نقوی کا فین ہوں، ان سے محبت کرتا ہوں، وہ دور چلا گیا، جب نفرتوں کے سوداگر ہمارے بچوں کو مسجدوں میں بمباری کا سبق سکھاتے تھے، ہمیں ان سوداگروں کے حوصلے اتحاد کے ذریعے پست کرنے ہونگے۔ عیدگاہ سکردو میں نماز عید کا روح پرور منظر دیکھا تو ہم نے خواہش کی کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں سے ملیں، آج ہم ملنے میں کامیاب ہوگئے۔ سکردو میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سود پر مبنی نظام کے تحت ہم چل رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1169771