QR CodeQR Code

سینیٹر مشتاق احمد کا رہائی کے بعد اسلام ٹائمز کو پہلا خصوصی انٹرویو

30 Oct 2024 14:42

اپنے خصوصی انٹرویو میں سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کیلئے شرم کا مقام ہے، اسرائیل امریکی ایما پر مسلسل مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور یہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ آخر ہماری ریڈ لائن کیا ہے، کس مقصد کیلئے ہم ایٹمی طاقت بنے۔؟


سینیٹر مشتاق احمد خان 2018ء کے سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار کے طور پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ غزہ کے حوالے سے مسلسل آواز بلند کیے ہوئے ہیں، اسلام آباد کے ڈی چوک پر اپنے مطالبات لیے سیو غزہ مہم کے تحت دھرنا بھی دیا، احتجاج کے دوران ایک فوجی خاندان کے فرد نے سیو غزہ مہم کے دو کارکنوں کو بھی گاڑی تلے دے دیا۔ گذشتہ جمعے کو بھی سینیٹر مشتاق نے غزہ و لبنان کے مظلوموں کی آواز بلند کرنے کیلئے امریکی ایمبیسی جانے کا اعلان کیا، جس پر انہیں گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور جیل بھیج دیا گیا۔ گذشتہ روز رہائی کے بعد سینیئر صحافی نادر بلوچ نے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1169721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1169721/سینیٹر-مشتاق-احمد-کا-رہائی-کے-بعد-اسلام-ٹائمز-کو-پہلا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com