فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام قومی صحافی کانفرنس
30 Oct 2024 00:46
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب میں سینیئر صحافی حامد میر نے کہا کہ ہم بانی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہل فلسطین کے ساتھ ہیں اور فلسطین کے ساتھ پاکستان کی عوام غداری نہیں کرسکتی، سینیئر صحافی افتخار شیرازی نے کہا کہ فلسطین کی عوام پوری امت مسلمہ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
رپورٹ: نادر بلوچ
سینیئر صحافی حامد میر نے کہا کہ ہم بانی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہل فلسطین کے ساتھ ہیں اور فلسطین کے ساتھ پاکستان کی عوام غداری نہیں کرسکتی، سینیئر صحافی افتخار شیرازی نے کہا کہ فلسطین کی عوام پوری امت مسلمہ کی جنگ لڑ رہے ہیں، اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے کہا کہ غزہ و لبنان کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے، انسانیت جس کے اندر بیدار ہے، وہ نیتن یاہو کی دہشتگردی کی کھل کر مذمت کرے گا۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ غزہ کی عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں، ہمارے حکمران نیند سے بیدار ہوں اور اہل غزہ کی آواز بنیں، صحافی رضی طاہر نے اپنی معصوم بیٹی کو اٹھا کر کہا کہ مجھے اپنی بیٹی ایلاف اور غزہ کی معصوم بچیوں میں کوئی فرق دکھائی نہیں دیتا، غزہ میں ایک ہزار سے زائد ایسے بچے شہید ہوئے، جنہوں نے محض چند سانسیں لی تھیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1169566