میانوالی میں 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب (ویڈیو رپورٹ)
29 Oct 2024 22:07
اسلام ٹائمز: سربراہ انجمن سماجی بہبود و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یہ تقریب جہاں ایک سو جوڑوں کے لئے شادیوں کی مدد کر رہی ہے، وہیں مختلف مسالک کے علمائے کرام، عوام اور دیگر شخصیات کو مل بیٹھ کر اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرنے کا موقع بھی فراہم کر رہی ہے۔
رپورٹ: سید عدیل زیدی
انجمن سماجی بہبود ماڑی انڈس میانوالی کے زیراہتمام 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ و وزیر پارلیمانی امور مجبتیٰ شجاع الرحمان تھے جبکہ تقریب کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر اہل سنت، اہل تشیع اور عیسائی مذہب کے جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے، جن کو ڈیرھ لاکھ کی مالیت کا جہیز کا سامان دیا گیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین ملک فیروز جوئیہ، جماعت اسلامی کے عبد الوہاب خان، تحریک وحدت اسلامی کے مولانا پرویز اکبر ساقی، سچ ٹی وی لاہور کے صدر فیصل بٹ و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سربراہ انجمن سماجی بہبود و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخارحسین نقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یہ تقریب جہاں ایک سو جوڑوں کے لئے شادیوں کی مدد کر رہی ہے، وہیں مختلف مسالک کے علمائے کرام، عوام اور دیگر شخصیات کو مل بیٹھ کر اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرنے کا موقع بھی فراہم کر رہی ہے۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1169443