اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ثابت ہوچکا، مولانا سید لیاقت موسوی کا خصوصی انٹرویو
28 Oct 2024 22:57
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مجلس علماء امامیہ کے بانی رکن کا کہنا تھا کہ علماء کرام اور خاص طور پر قائد مقاومت سید حسن نصراللہ کی پیشنگوئی کے عین مطابق آج اسرائیل مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ثابت ہوچکا ہے اور اب اسرائیل اپنی آخری جنگ لڑ رہا ہے۔
مولانا آغا سید لیاقت موسوی کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر ہی میں حاصل کی، پھر اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا آغا سید لیاقت موسوی جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کے ادارتی رکن اور وہاں دارالقرآن کے مسئول بھی ہیں۔ جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کی زیر نظارت جامع مسجد میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ اوقاف اسلامیہ ہری نارہ پٹن کے سرپرست اعلٰی بھی ہیں۔ مولانا آغا سید لیاقت موسوی مجمع اسلامی کشمیر کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور مجلس علماء امامیہ کے بانی رکن ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مسئلہ فلسطین کی موجودہ صورتحال اور اسرائیلی جنایت کاری و بربریت کے حوالے سے مولانا آغا سید لیاقت موسوی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ آج اسلام و انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ اسرائیل اور فقط اسرائیل ہے اور جو بھی آج اسرائیل کا حامی ہے، وہ کل شرمندہ و پشیمان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام موجودہ فتنوں کی جڑ اسرائیل ہے۔ مولانا آغا سید لیاقت موسوی نے کہا کہ علماء کرام اور خاص طور پر قائد مقاومت سید حسن نصراللہ کی پیشنگوئی کے عین مطابق آج اسرائیل مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ثابت ہوچکا ہے اور اب اسرائیل اپنی آخری جنگ لڑ رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1169245