سیاسی و سماجی کارکن سید عامر سہیل کا وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
18 Oct 2024 09:19
اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں سیاسی و سماجی کارکن سید عامر سہیل سے ایک خصوصی نشست کے دوران تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے وادی کشمیر میں منتخب حکومت کے حوالے سے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو عوامی منڈیٹ کا خاص خیال رکھتے ہوئے حکومت چلانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھاری تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لیکر دراصل بی جے پی سے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔
مودی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کے خاتمے کو پانچ سال گزر چکے ہیں۔ 5 اگست 2019ء کے بعد وادی کشمیر کے سیاسی، دینی و سماجی رہنماؤں کو شدید ترین عتاب کا نشانہ بنایا گیا۔ پانچ برسوں میں وادی کشمیر میں نہ کوئی ترقی دیکھی گئی اور نہ بھارتی مظالم و بربریت میں کوئی کمی واقع ہوئی۔ اس تشویشناک صورتحال کو لیکر اسلام ٹائمز نے وادی کشمیر کے معروف تجزیہ نگار و سیاسی و سماجی کارکن اور ڈسٹریکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل کے ممبر سید عامر سہیل سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارت بھر میں مساجد اور مسلمانوں کی املاک کو ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جانا ہندو راشٹر کی عملی تصویر ہے۔ انہوں نے کشمیر میں منتخب حکومت کے حوالے سے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو عوامی منڈیٹ کا خاص خیال رکھتے ہوئے حکومت چلانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھاری تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لیکر دراصل بی جے پی سے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری تصور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت (بی جے پی) سے ہماری نفرت کی وجہ اس کی ڈکٹیٹرشپ اور ہٹ دھرمی اور انتہاء پسند پالیسی ہے۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1167042