QR CodeQR Code

تجزیہ

لبنان پر صیہونی بمباری

امت اسلامی خاموش تماشائی

13 Oct 2024 18:31

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔


لبنان پر صیہونی بمباری
امت اسلامی کی خاموشی اور جنگ کا مستقبل
تاریخ: 13 اکتوبر 2024

نوٹ: یہ پروگرام سید حسن نصراللہ کی شہادت سے پہلے ریکارڈ کیا گیا

موضوع: لبنان پر صیہونی بمباری۔۔ امت اسلامی کی خاموشی اور جنگ کا مستقبل
مہمان: انجنیئر علی رضا نقوی ( تجزیہ نگار، امور مشرق وسطیٰ)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
سوالات:
فلسطین کے بعد لبنان میں اسرائیل کی کھلی جارحیت، سائبر اٹیک اور پیجر دھماکے کیا ہونے جا رہا ہے ؟ اسرائیل کے کیا اہداف ہیں ؟
 
رہبر انقلاب نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل مخالف تحریک کو جہاد فی سبیل اللہ قرار دیا ہے ، امت اسلامی کا کیا کردار بنتا ہے ؟
 
پاکستان میں عوام اور حکومت کا مسئلہ فلسطین اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بارے میں کیا موقف ہے؟ عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر کوئی مظاہرے وغیرہ دیکھنے کو نہیں مل رہے؟ اس بارے میں اہم تنظیموں اور شخصیات کا کیا کردار ہو سکتا ہے ؟
اہم نکات:
لبنان پہ  صیہونی جارحیت کی اسرائیلی میڈیا بھی مذمت کررہا ہے
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح  صیہونیوں کو پھر شکست ہوگی
اسرائیل کے خلاف مزاحمت   کرنامظلومین کا عالمی دفاع ہے
دنیا بھر میں بیشتر اشرافیہ حکمران  استعماری طاقتوں کے آلہ کار ہیں
اشرافیہ حکمران اپنے عوام کے وسائل اور پیسے اکٹھے کرکے آئی ایم ایف جیسے ادراوں کو دیتے ہیں
حتیٰ کہ پاکستان میں  بھی عوام ایک مہنگائی ، دوسرے ٹیکسوں کی بھر مار سے تنگ ہیں
اس وقت یہ تیسری عالمی جنگ شروع ہوچکی ہے
امریکہ صرف میڈیا کے سامنے فریب سے جنگ بندی کی بات کرتا ہے
اسرائیل نہ تو فلسطین میں اپنے مقاصد حاصل کئے ، اور نہ لبنان میں حاصل کرسکے گا
امریکہ اور اس کے حواریوں نے ویت نام سے لیکر افغانستان تک کوئی جنگ نہیں جیتی
امریکہ جنگوں میں اسلحہ بیچ کر اپنی معیشت چلارہا ہے
فرانسیسی استعمار نے لبنان کی فرقہ ورانہ تقسیم کی تھی
یہ صرف حزب اللہ تھی جس نے لبنان سے استعماری  طاقتوں کو نکا ل باہر کیا
حالیہ سائبر حملے بھی سید مقاومت کو نشانہ بنانے کے لئے  ہوئے ہیں
لبنان اور غزہ میں اسرائیل امریکی پشت پناہی سے سینکڑوں افراد قتل کررہا ہے
لبنان کے دلیر عوام نے  شدید اسرائیلی بمباری کے باوجود حزب اللہ کی حمایت جاری رکھی ہے
شہید غانیہ، سید مقاومت، عبدالمالک  حوثی ہونے نے عرب لیگ کو اخلاقی حمایت کے لئے متوجہ کیا
عرب مسلم ممالک بھی   غزہ اور لبنان کے مسلم عرب عوام کی حمایت سے گریزاں ہیں
غیرتِ مسلم کا تقاضہ ہے کہ غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت کی جائے
نوٹ: یہ پروگرام شہید حسن نصراللہ کی شہادت سے پہلے ریکارڈ ہوا تھا


خبر کا کوڈ: 1166209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1166209/لبنان-پر-صیہونی-بمباری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com