بیروت، صیہونی رژیم کی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے مقامات کا ایرانی سپیکر نے معائنہ کیا
12 Oct 2024 14:45
اپنے دورہ بیروت کے موقع پر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک اور دنیا کے حریت پسندوں کو صیہونی رژیم کی ان قبیح حرکات کی مذمت کرنی چاہئے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمد باقر قالیباف" اس وقت لبنان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے دو روز قبل صیہونی رژیم کی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بننے والے علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اور دنیا کے حریت پسندوں کو صیہونی رژیم کی ان قبیح حرکات کی مذمت کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر بین الاقوامی پارلیمان کے اجلاس میں شرکت کے لئے عازم جنیوا ہیں۔ تاہم جنیوا جانے سے پہلے انہوں نے بیروت جانے کا فیصلہ کیا۔ وہ آج صبح بیروت پہنچے۔ لبنان میں اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کے بعد محمد باقر قالیباف آج شام کو ہی سوئٹزر لینڈ کی راہ لیں گے۔ انہوں نے بیروت ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں IPU میں شرکت کے لئے جنیوا جاوں گا۔ وہاں غزہ و لبنان کی مظلوم عوام کا پیغام پہنچاوں گا تا کہ دنیا بین الاقوامی میدان میں مظلوم عوام کی مدد کی اپنی ذمے داری سے آگاہ ہو اور مظلوم فلسطینی و لبنانی عوام کی حمایت کرے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لبنان جانے والے اس جہاز کو محمد باقر قالیباف خود فلائی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ: 1165995