اسرائیلی جارحیت کے باعث لبنان سے انخلاء، 70 پاکستانی شام کے راستے کراچی پہنچ گئے
9 Oct 2024 14:15
دفتر خارجہ کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو لبنان سے وطن واپس لایا گیا جو سڑک کے ذریعے شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے تھے اور ان میں شام سے آنے والے 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ لبنان اور شام میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے ان کی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا تاکہ لبنان سے خوش اسلوبی سے انخلاء کو یقینی بنایا جاسکے۔
اسلام ٹائمز۔ لبنان سے انخلاء کے بعد 70 پاکستانی شہری آج صبح خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سندھ کے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو لبنان سے وطن واپس لایا گیا جو سڑک کے ذریعے شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے تھے اور ان میں شام سے آنے والے 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ لبنان اور شام میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے ان کی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا تاکہ لبنان سے خوش اسلوبی سے انخلاء کو یقینی بنایا جاسکے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1165391