سید حسن نصر اللہ کی شہادت، سکردو میں اسلامی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
5 Oct 2024 12:42
جلسے کے شرکاء سے انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر حسین الحسین، شیخ زاہد حسین زاہدی ودیگر نے خطاب کیا اور سردار مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ عالمی اسلامی مقامومتی تحریکوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے تحت حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت اور فلسطینیوں و لبنانیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جامع مسجد روڈ پر منعقدہ جلسے کے شرکاء سے انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر حسین الحسین، شیخ زاہد حسین زاہدی ودیگر نے خطاب کیا اور سردار مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ عالمی اسلامی مقامومتی تحریکوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1164460